Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

ہولوکاسٹ کی طرح اسلام مخالف مواد پر بھی پابندی لگائی جائے، عمران خان کا زکر برگ کو خط

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے امریکہ کی ملٹی نیشنل کمپنی اور سوشل میڈیا کی سب سے مشہور ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو خط لکھ کر اسلام مخالف مواد پر پابندی عائد کا مطالبہ کیا۔ پاکستان کے وزیر اعظم نے مطالبہ کیا کہ گستاخانہ مواد پر مکمل پابندی ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح فیس بک پر ہولوکاسٹ کی مخالفت اور اس پر تنقید پر پابندی عائد ہے، اسی طرح اسلام مخالف مواد پر بھی پابندی ہونی چاہیے۔
علاوہ ازیں پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے یورپ میں ہولوکاسٹ سے انکار کو جرم قرار دینے اور گستاخانہ خاکوں کی اجازت دینے جیسے مکروہ عمل کو منافقانہ قوانین قرار دیتے ہوئے ان کی تبدیلی پر زور دیا ہے۔
پاکستان کے صدر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جب اظہار رائے کی آزادی کے لبادے میں ایسی مذموم کارروائیوں کی اجازت دی جائے تو انتہا پسند فائدہ اٹھاتے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ یورپ میں ہولوکاسٹ سے انکار جرم ہے اور پھر بھی توہین آمیز کارٹونوں کی عوامی نمائش کی اجازت دینے پر اصرار کیا جاتا ہے تو ایسے منافقانہ قوانین کو تبدیل کرنا ہوگا۔ صدر پاکستان نے کہا کہ یہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کی عمدہ ترجمانی ہے، ہم ان خیالات میں متحد ہیں، حضرت محمد(ص) کے بارے میں ہمارے جذبات کا احترام کرنا چاہئے، آج دنیا کو اشد ضرورت ہے کہ لوگوں کو متحد کیا جائے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے فرانس کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پالیسی میں تنہائی اور انتہا پسندی کے جال میں پھنسنے کے بجائے اپنی پوری آبادی کو متحد کرنے کے لئے سیاسی پختگی کا مظاہرہ کرے اور کسی بھی مذہب کے پرامن پیروکار وں کو تنہا کرنے کے بجائے انتہا پسند اور دہشت گرد عناصر کی حوصلہ شکنی کیلئے نپے تلے بیانات دے۔

مزید پڑھیے

Most Popular