Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

کرگل کشمیر میں بھی فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی اور غاصب اسرائیل سے اظہارِ برات

امام خمینی (رہ) کے دستور کو جاری رکھتے ہوئے جمعۃ الوداع کو عالم اسلام کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کے ضلع کرگل میں بھی عالمی یوم القدس کے عنوان سے منایا گیا۔ امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے زیر اہتمام نماز جمعہ کے بعد مومنین مرکزی جامع مسجد کرگل کے پاس جمع ہوئے جہاں سے بسیج امام آئی کے ایم ٹی کے زیر نگرانی کوویڈ ایس او پیز کا لحاظ رکھتے ہوئے قدس ریلی نکالی گئی۔ اس دوران مظاہرین مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصیٰ کا ایک دلکش ماڈل بھی اٹھائے ہوئے تھے جس نے ریلی کی رونق دو بالا کر رکھی تھی۔ لوگ ہاتھوں میں مظلوم و مقبوضہ فلسطین کے پرچم اور غزہ کے مظلوموں کے حق میں نعرے بلند کررہے تھے اور ہاتھوں میں بینرز، پرچم اور پلے کارڈز لئے ہوئے تھے۔
مظاہرین حسینی پارک پہونچے جہاں پر بسیج امام کے جوانوں نے پہلے سے جلسہ کیلئے سماجی دوری کا لحاظ رکھتے ہوئے بیٹھنے کا انتظام کر رکھا تھا اور حسینی پارک کو فلسطینی پرچم سے سجا رکھا تھا۔ اس دوران الحاج اصغر علی کربلائی نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم القدس نہ صرف فلسطین کا بلکہ بقول امام راحل (رہ) اسلام کا دن ہے کیونکہ قبل اول کا مسئلہ صرف ایک خاص خطہ یا ملک کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری انسانیت کا مسئلہ ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular