Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

کرم: بریگیڈئیر نجف عباس کا قبائلی عمائدین کے وفد کے ہمراہ بالشخیل کا دورہ

پاراچنار سے رکن قومی اسمبلی ساجد حسین طوری اور بریگیڈیئر نجف عباس نے عمائدین کے ایک وفد کے ہمراہ بالشخیل شاملات کا دورہ کیا، جہاں پر بالش خیل مسئلے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں یہ طے کیا گیا کہ بالیشخیل کے مسئلے کو بغیر کسی تاخیر کے فوری حل کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر ڈی سی کرم آفاق وزیر، کمانڈنٹ کرم ملیشاء کرنل جمیل الرحمان، کرنل جاوید الیاس، کرنل اسماعیل، سید ولی میاں، انجمن حسینیہ و تحریک حسینی کے رہنماء بھی موجود تھے، بالشخیل کے مشیرانوں نے کمیشن کے ذریعے زمین کی حدود کے تعین و پیمائش کرنے کے بعد اس مسئلہ کو جرگے کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔
اس موقع پر بریگیڈیئر نجف عباس، ڈی سی کرم آفاق وزیر و کمانڈنٹ کرم ملیشاء کرنل جمیل الرحمان نے بالش خیل عمائدین کے مشیران کو یقین دہانی کرائی کہ مسئلہ بالشخیل کو جرگے کے ذریعے جلد از جلد حل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائینگے اور اب کے بعد جرگہ تسلسل سے جاری رہیگا، یاد رہے کہ ضلع کرم کے اس دیرینہ مسئلے کا حل یقینی امن کی ضمانت ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular