Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

پاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے ایرانی سائنسدان محسن فخری زادے کے قتل کی مذمت

پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ کے صہیونی دہشتگرد عناصر کے ہاتھوں قتل کی مذمت کی۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ راجا ناصر عباس جعفری ، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم رحمان، فلسطین فاؤنڈیشن کے جنرل سیکریٹری صابر ابو مریم، تحریک اسلامی کے رہنما علامه سید عابد حسین الحسینی اور ثاقب اکبر سمیت پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور اہم شخصیات نے ایران کے نامور سائنسدان محسن فخری زادے کی شہادت پر تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ محسن فخری زادہ کو علاقے کے حالات کو خراب کرنے کے مقصد سے قتل کیا گیا۔
پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے ریاستی دہشتگردی کے فروغ میں سامراجی طاقتوں اور ان کے کچھ علاقائی اتحادیوں کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ایرانی سائنسدان کے قتل پر عالمی برادری کی خاموشی پر کڑی نکتہ چینی کی۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور ناجائز صہیونی حکومت علاقے اور اسلامی ممالک میں عدم استحکام اور بدامنی پھیلانے میں ملوث ہیں۔ رہنماؤں نےایرانی سائنسدان کے قتل کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ عالمی تنظیمیں امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی کو روکنے میں بے بس ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular