Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

پاکستان کی بقا اور سربلندی اور دشمن کی چالوں کو ناکام بنانے کیلئے متحد ہونا ہوگا، اتحادِ اُمت کانفرنس

پاکستان کسی بھی قسم کی فرقہ واریت، انتہاء پسندی اور فساد فی الارض کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ امت مسلمہ آپس میں اتفاق و اتحاد سے رہے اور اپنی صلاحیتوں کو اپنے مقصد اصلی پر صرف کرے۔ مذہب کے نام پر دہشتگردی، انتہاء پسندی، فرقہ وارانہ تشدد، قتل و غارت گری خلاف اسلام ہے اور تمام مکاتبِ فکر اور مذہبی قیادت اس سے مکمل اعلانِ برات کرتی ہے۔ کوئی مقرر، خطیب، ذاکر یا واعظ اپنی تقریر میں انبیاء کرام علیہم السلام، اہل بیت ِاطہار، ازواج مطہراتؓ، خلفائے راشدین، اصحابِ کرامؓ، آئمہ اطہار، حضرت امام مہدی اور اکابرین اُمت کی توہین نہ کرے اور اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو اُسے کسی مسلکی گروہ کا نمائندہ تصور کئے بغیر تنہا کرتے ہوئے بطورِ مجرم دیکھا جائے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے پیغام پاکستان کی روشنی میں اتحادِ اُمت کانفرنس سے خطاب اور مشترکہ اعلامیہ میں کیا۔ کانفرنس عیدگاہ شریف میں پیر محمد نقیب الرحمن کی زیر صدارت ہوئی۔ مشترکہ اعلامیہ پیر محمد حسان حسیب الرحمن نے پیش کیا۔
کانفرنس میں وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نورالحق قادری، پیر امین الحسنات شاہ، علاّمہ صاحبزادہ حامد سعید کاظمی، پیر حبیب اللہ شاہ، پیر پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمن، ڈاکٹر قبلہ ایاز، پیر سعادت علی شاہ، علامہ طاہر محمود اشرفی، فاروق احمد میروی، پیر خواجہ غلام قطب الدین فریدی، علامہ آغا جواد نقوی، عمران ولی شاہ، حامدالحق حقانی، پیر محی الدین محبوب قادری، ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی، پیر اکرم شاہ، بریگیڈیئر اختر نواز جنجوعہ،خواجہ نور محمد سہو، مفتی ضمیر احمد ساجد، مفتی رمضان سیالوی، علامہ امین شہیدی، علامہ عارف واحدی، علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری، مفتی زبیر احمد ظہیر، پیر سید قاسم علی شاہ، پیر حبیب عرفانی، پیر صاحبزادہ عدنان قادری، علامہ عبدالخبیر آزاد، صاحبزادہ حامد رضا، ہمایوں جمشید، مفتی محمد زبیر، علامہ عمران بشیر، علامہ سید چراغ شاہ، پیر سید علی رضا بخاری، پیر ممتاز احمد ضیاء، علامہ فاروق عثمانی، ضیاء الحسن ضیائی، پروفیسر ڈاکٹر جی اے حق چشتی، علامہ قاضی ظہور الہٰی قادری، حافظ اقبال رضوی، علامہ مشتاق جلالی، علامہ حافظ یعقوب اور علامہ رفیق شاکر نے شرکت کی۔
مقررین نے کہا کہ امت میں انتشار پیدا کرنا اور فساد کا باعث بننا حرام ہے۔ عصرِ حاضر کے حالات کے پیش نظر جس قدر اتحاد امت کی آج ضرورت ہے، یقیناً کوئی ذی شعور انسان اس کا انکار نہیں کرسکتا۔ نبی کریمﷺ نے اس امت کو جسدِ واحد قرار دیا ہے۔ ہماری صفوں میں انتشار اور افتراق میں دشمن کی کامیابی کا راز ہے۔ مقرین نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی بقا اور سربلندی کی خاطر اور دشمن کی چالوں کو ناکام بنانے کیلئے متحد ہو کر اپنی قوم کو یکجہتی کا درس دینا ہوگا.

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular