Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

پاکستان سے پہلا زمینی قافلہ فلسطین اور لبنان کیلئے امدادی سامان لیکر روانہ

فلسطین اور لبنان کیلئے امدادی سامان کا پہلا زمینی قافلہ پاکستان سے روانہ ہوگیا۔ فلسطین اور لبنان کی عوام کے لیے این ایل سی کا انسانی امداد کا پہلا زمینی قافلہ آج اسلام آباد سے روانہ ہوا، این ایل سی کے دو قافلے 100 ٹن گرم خیمے اور کمبل لے کر اسلام آباد سے اردن روانہ ہوئے۔ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے این ایل سی کے تعاون سے فلسطین اور لبنان کے متاثرین کے لیے امداد کا سلسلہ بڑھا دیا ہے، اب تک مجموعی طور پر 1,598 ٹن امدادی سامان غزہ اور لبنان کے متاثرین تک پہنچایا جاچکا ہے۔ اسلام آباد میں منعقد ہونے والی الوداعی تقریب میں ایم این اے ملک ابرار اور ایم این اے راجہ قمر الاسلام کے علاوہ فلسطین کے سفیر زہیر ایم ایچ درزید اور لبنان کے سفیر غسان خطیب نے بھی شرکت کی۔ فلسطین اور لبنان کے سفیروں نے پاکستان کی بے لوث انسانی امداد پر حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔
دریں اثنا ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اتوار کو امداد کی 14 ویں کھیپ کراچی سے لبنان روانہ کی گئی، امدای اشیاء این ڈی ایم اے کی طرف سے الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے بھیجی گئی۔ اس امدادی کھیپ میں تقریباً 17 ٹن سامان جس میں خیمے، کھانے کے ٹن، خشک دودھ، کپڑے اور حفظان صحت کی کٹس شامل ہیں، یہ امداد کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بیروت لبنان کے لیے پرواز کے ذریعے روانہ کی گئی۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منعقدہ رخصتی کی تقریب میں وفاقی وزیر برائے سمندری امور جناب قیصر شاہ اور این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔

مزید پڑھیے

Most Popular