
وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان اور تھائی لینڈ دفاعی شعبے میں تعاون میں اضافہ کرینگے۔ پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پا گیا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی سفیر اور تھائی لینڈ کے ڈیفنس سیکریٹری نے معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت سیکیورٹی پالیسی انفارمیشن کا تبادلہ کیا جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت مشترکہ مشقیں اور ڈیفنس ٹیکنالوجی پر تعاون کیا جائے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی سفیر اور ڈیفنس سیکریٹری تھائی لینڈ کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ پاکستان اور تھائی لینڈ70 سال کے سفارتی تعلقات کو منا رہے ہیں۔


































