Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

پاکستانی ویزا پالیسی میں تبدیلیاں، قلیل مدتی ویزا سیکیورٹی کلیئرنس سے مستثنیٰ

وزارت داخلہ کی جانب سے ویزا پالیسی میں تبدیلیوں سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ قلیل مدتی ویزا درخواستوں کو سیکیورٹی کلیئرنس سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کی دستاویز کے مطابق غیر ملکیوں کو پاکستان کا 30 روز کا میڈیکل اور تین ماہ کا ورک ویزا 48 گھنٹے میں مل سکے گا۔ دستاویز کے مطابق غیر ملکیوں کو تین ماہ تک کا میڈیکل ویزا 48 گھنٹوں میں جاری کیا جائے گا، جسے 1 سال تک بڑھایا جا سکتا ہے تاہم ایک سال کا میڈیکل ویزا کی درخواست پر 30 روز میں فیصلہ کیا جائے گا اور اس کے لئے درخواست گزار کی سیکیورٹی کلیئرنس اور متعلقہ ہسپتال کے لیٹر لازمی قرار دیئے گئے ہیں۔
غیر ملکی پاکستان میں ورک ویزا پر بھی آ سکیں گے، تین ماہ تک کے ورک ویزا کی درخواستوں پر فیصلہ 48 گھنٹے میں ہوگا۔ قلیل المدتی ورک ویزا سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط نہیں ہوگا، تین ماہ کیلئے ورک ویزے میں 2 سال تک کی توسیع ہو سکے گی، جس کے لئے معاہدہ ملازمت، سی وی، کمپنی، لیٹر، پروفائل اورایس ای سی پی رجسٹریشن لازمی قرار دیئے گئے، اس کے ساتھ ساتھ طویل مدتی ورک ویزا کیلئے سیکیورٹی کلیئرنس، سرمایہ کاری بورڈ کا لیٹر لازمی ہوگا۔
حصول تعلیم کیلئے پاکستان آنے والے غیر ملکیوں کو 2 سال کا ویزا جاری کیا جائے گا، اسٹڈی ویزہ کے لئے سیکیورٹی اداروں کی کلیئرنس اور غیرملکی طالب علم یا طالبہ کو اپنے ملک سے متعلقہ وزارت کا این او سی بھی درخواست کے ساتھ دینا ہوگا۔

مزید پڑھیے

Most Popular