Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

پاکستانیوں کیلئےخوشخبری، ایمیزون کا بالاخر پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ

آن لائن کاروبار کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ہے کہ بالاخر ایمیزون نے پاکستان کو بھی فروخت کنندگان کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ خوشخبری وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے اپنی ایک ٹویٹ کے ذریعے دی۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی سب سے بڑی ای کامرس کمپنی ایمیزون آئندہ چند روز کے اندر اندر پاکستان کو اپنی فہرست میں شامل کر لے گی۔
عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ ہم گزشتہ سال سے ایمیزون کے ساتھ رابطے میں تھے۔ ایمیزون پاکستان کی کاروباری خواتین، ایس ایم ایز، نوجوانوں اور ہمارے فروخت کنندگان کیلئے ایک بہترین موقع فراہم کر رہا ہے۔ مشیر تجارت نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ای کامرس پالیسی کا ایک اہم سنگ میل پوری دنیا کے بہت سارے لوگوں نے ٹیم ورک کے ذریعے حاصل کیا ہے۔
واضح رہے کہ ایمیزون پاکستان سے کسی شخص کو بطور فروخت کنندگان رجسٹرڈ نہیں کرتا تھا۔ اس کی وجہ سے پاکستانی شہری دیگر ممالک سے ایمیزون کے اکاؤنٹس کھلوا کر اس پر کام کرتے ہیں اور ماہانہ لاکھوں روپے کماتے ہیں۔
دوسری جانب معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ کام پہلی مرتبہ ہونے جا رہا ہے کہ ایمیزون نے پاکستان کو فروخت کنندگان کی لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایمیزون کی جانب سے اس اقدام سے پاکستان انٹڑنیشنل مارکیٹ میں شامل ہو گیا ہے۔ اس سے ملک میں اربوں کی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular