Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

پاکستان، چین، افغانستان اور نیپال کا تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان، چین، افغانستان اور نیپال کے وزرائے خارجہ نے گزشتہ روز ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی جس میں کورونا وبا سے نمٹنے اور معیشتوں کی بحالی کیلیے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس اجلاس کو خطے کے ممالک کے درمیان ہونے والی نئی صف بندی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے وڈیو کانفرنس کی میزبانی کی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی مصروفیات کی وجہ سے ان کا ریکارڈ شدہ بیان ویڈیو کانفرنس میں سنایا گیا، وفاقی وزیر اقتصادی امور خسرو بختیار نے اس کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی، شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کورونا وبا کی صورتحال پر ویڈیو کانفرنس کے انعقاد پر چینی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں شریک چاروں ملکوں کو اس عالمی وبا سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی بنانے میں مدد ملے گی۔
یہ کانفرنس اس حوالے سے اہمیت کی حامل ہے کہ چین کچھ ہفتوں سے کورونا وبا کے خلاف خطے میں میں سرکردہ کردار ادا کر رہا ہے تاہم ان علاقائی اقدامات میں بھارت شامل نہیں، جو خطے میں نئی صف بندی کو ظاہر کرتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ چین کی اس نئی پیش رفت سے پاکستان کو بنگلہ دیش سمیت خطے کے دیگر ملکوں کے ساتھ تعلقات کو ازسرنو قائم کرنے کا موقع ملا ہے۔ پاکستان اس وقت نیپال کے ساتھ بھی تعلقات کو مزید بہتر کرنا چاہ رہا ہے کیوں کہ نیپال اب بھارت کے اثرورسوخ سے آزاد ہو چکا ہے۔ گزشتہ روز ہونے والی ویڈیو کانفرنس اس امر کی غماز ہے کہ چین اس میں شریک ملکوں کی کورونا سے متاثرہ معیشتوں کی بحالی میں مدد کرنا چاہتا ہے تاکہ اس کے بعد چین خطے کی نئی صف بندی کر سکے جو ظاہر ہے بھارت اور اس کے مغربی اتحادی کیلئے باعث تشویش ہو گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular