Wed Oct 14, 2026

حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار

روزانہ کی خبریں

پاراچنار میں منشیات کے خاتمے کے لئے سیمینار کا انعقاد

پاراچنار میں منشیات کے خاتمے اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے گورنر کاٹیج پاراچنار میں ضلعی انتظامیہ کرم کی سربراہی میں SRSP کے پروگرام KFW-EU-AUP کے تعاون سے ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر کرم ڈاکٹر آفاق وزیر سمیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرم عصمت اللہ، اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم زاہد یونس، ڈی پی او کرم طاہر اقبال، SRSP کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر محمد ارشد، اراکین انجمن حسینیہ، ٹریڈ یونین، فلاحی تنظمیوں کے سربراہان اور اپر کرم کے مختلف علاقوں سے قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کرم، ڈی پی او کرم، اے ڈی سی کرم، پرنسپل ریٹائرڈ سید جمیل حسین کاظمی، تنظیم تحفظ ملت کے سربراہ مسرت منتظر، سیکریٹری ٹو سنیٹر منصب علی بنگش اور دیگر مقررین نے کہا کہ پاراچنار سمیت ضلع کرم میں منشیات کا استعمال اور اسمگلنگ کا سلسلہ افسوسناک حد تک بڑھ رہا ہے، جس کی تدارک ضروری ہے اور تدارک میں آپ مشران کا بڑا رول ہے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ اپنے گھروں، مساجد، پبلک پلیسسز اور مجالس میں عوام الناس کو منشیات کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی دیں۔ تب ان کا تدارک ہو سکتا ہے۔ ڈی پی او کرم طاہر اقبال نے ضلع کرم میں برآمد شدہ چرس، منشیات میں ملوث اور سزا یافتہ ملزمان پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ ڈی پی او کرم کے مطابق ابھی تک ضلع کرم کے ایک ملزم کو عمل بھر قید، دوسرے ملزم کو چودہ سال قید اور تیسرے ملزم کو چودہ سال قید سمیت پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جاچکی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کرم نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کی روک تھام کیلئے اپر کرم میں سول سوسائٹی کے اراکین سمیت ایک کمیٹی کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے۔ جسکی سربراہی ڈی پی او کرم کرینگے۔ جو ڈی پی او کرم کیساتھ رابطے میں ہوگی۔ لہذا عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ منشیات کی روک تھام کیلئے کمیٹی ممبران سے تعاون کریں۔ تاکہ ضلع کرم منشیات جیسے موذی مرض سے پاک ہوں۔ سیمینار کے اختتام پر ضلع کرم کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے واک کا انعقاد بھی کیا تھا، جو گورنر کاٹیج پاراچنار سے ہوتے ہوئے پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔

مزید پڑھیے

Most Popular