Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

ٹک ٹاک وڈیوز سے فحاشی پھیل رہی ہے، پاکستان میں ٹک ٹاک ایپ پر پابندی عائد

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پشاور ہائی کورٹ کے احکام کی تعمیل کرتے ہوئے ملک میں ایک بار پھر ٹک ٹاک ایپ پر پابندی عائد کردی۔ پی ٹی اے کے مطابق ملک میں انٹر نیٹ سروس پرووائیڈرز کمپنیوں کو فوری طور پر ٹک ٹاک ایپ تک رسائی روکنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ ایک کیس کی سماعت کے دوران پشاور ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا حکم دیا تھا۔
پشاور ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ قیصر رشید خان نے ریمارکس دیے کہ ٹک ٹاک پر جو ویڈیوز اپ لوڈ ہوتی ہیں یہ ہمارے معاشرے کے لیے قابل قبول نہیں، ٹک ٹاک ویڈیوز سے معاشرے میں فحاشی پھیل رہی ہے، اس کو فوری طور پر بند کیا جائے۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کا کہنا تھا جب تک ٹک ٹاک کے عہدیدار آپ کی درخواست پر عمل نہیں کرتے اور غیر اخلاقی مواد روکنے کے لیے آپ کے ساتھ تعاون نہیں کرتے، اس وقت تک ٹک ٹاک بند کر دی جائے۔
دوسری جانب ترجمان ٹک ٹاک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹک ٹاک کی H2 -2020 ٹرانسپیرنسی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں، فعال انداز میں غیر مناسب مواد کو ہٹایا جاتا ہے۔ ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ شفافیت کا طرزعمل، پاکستانی قوانین کی پاسداری کے حوالے سے ٹک ٹاک کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ سروس کی بہتری کے حوالے سے پی ٹی اے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular