Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

وفاقی حکومت کا 5 اگست کو یوم استحصال کشمیر منانے کا اعلان

لاہور: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے صوبائی وزیر سید سعید الحسن شاہ اور وفود کی ملاقاتیں۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کرنیوالے عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، ایک لمحے کیلئے بھی ان سے دور نہیں ہو سکتے۔ گورنر ہاوس لاہور میں ہونیوالی ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے صوبائی وزیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کوششوں سے افغانستان میں امن کا عمل آگے بڑھا، افغان امن کیلئے پاکستان جو کر سکتا ہے، کر رہا ہے اور کریگا۔ انہوں نے کہا کہ 22 کروڑ پاکستانی کشمیریوں کیساتھ ہیں، 5 اگست کو یوم استحصال منایا جائے گا۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ آج مسئلہ کشمیر دنیا کا مسئلہ بن چکا ہے، عالمی برادری اس پر بات کر رہی ہے۔ چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ بھارت کا کشمیر میں 729 روز سے جاری لاک ڈاون انسانی حقوق کا قتل عام ہے، خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل اور بھارتی دہشت گردی کا خاتمہ لازم ہو چکا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی کیلئے تمام مکتبہ فکر کے علماء کو ملکر کام کرنا ہوگا اور محرم الحرام میں امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے حکومتی ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں۔ صوبائی وزیر سید سعید الحسن شاہ کا کہنا تھا کہ مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے علماء سمیت تمام ادارے ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن دشمنوں کا پہلے بھی ناکام بنایا ہے آئندہ بھی انکو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular