گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پولنگ آج شام 4 بجے ہو گی۔ تحریک انصاف نے بیرسٹر خالد خورشید کو وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے لیے نامزد کیا ہے جب کہ امجد حسین ایڈووکیٹ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے امیدوار ہیں۔ گلگت بلتستان میں 15 نومبر کے انتخابات کے بعد ارکان کی حلف برداری اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے 2 مراحل پہلے ہی مکمل ہو چکے ہیں۔ اب تیسرے اور اہم مرحلے میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے سیکریٹری جی بی اسمبلی عبدالرزاق ریٹرننگ آفیسر کے فرائض انجام دیں گے۔ وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے آج شام 4 بجے پولنگ ہو گی، اسپیکر اسمبلی سید امجد زیدی پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوتے ہی نومنتخب وزیراعلیٰ کے نتیجے کا اعلان کریں گے۔
- Home
- خبریں
- قومی خبریں
- وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا انتخاب آج ہو گا
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا انتخاب آج ہو گا
-
- نومبر 30, 2020
- قومی خبریں
- 14
- 0 minute read


































