Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

نیشنل پارک کے نام پر حکومت کو عوام کی زمینیں چھیننے نہیں دینگے، عمائدین استور

عمائدین استور نے نیشنل پارک کے نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نیشنل پارک کے نام پر عوامی کی زمینیوں پر قبضہ کرنا چاہتی ہے، نوٹیفکیشن کو واپس نہ لیا گیا تو عوام کی طاقت سے حکومتی فیصلے کو ختم کر دینگے۔ جمعرات کے روز استور کے عمائدین مولانا عبدالسمیع، عباس موسوی، انجنئر شجاعت علی خان، ڈاکٹر مظفر، عبد الرحمان ثاقب سمیت دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں اور عمائدین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں بیٹھے ہوئے اراکین نے کبھی بھی نیشنل پارک کے قانون کو پڑھا ہی نہیں اور بند کمروں میں ہونے والے فیصلوں کو یس سر کر کے قبول کرتے ہیں۔ استور سے تعلق رکھنے والے سیاست دانوں نے دھمکی دی کہ اگر حکومت نیشنل پارک بنانے کیلئے جاری نوٹیفکیشن کو واپس نہیں لیتی ہے تو ہم عوام کی طاقت سے نوٹیفکیشن واپس لینے پر مجبور کرینگے۔
عمائدین کا کہنا تھا کہ نوٹیفکیشن واپس ہونے کے بعد عوام استور کنزرویشن کیلئے حکومت سے مذاکرات کیلئے تیار ہونگے۔ عمائدین نے الزام لگایا کہ حکومت نے بعض افراد کے جعلی دستخط کے ذریعے نیشنل پارک بنانے کی جعلی قراردادیں بنا کر جمع کرا دیں جس کی تصدیق پریس کانفرنس میں موجود لوگوں نے کی۔ انہوں نے کہا کہ استور کے عوام جنگلی حیات کی کنزرویشن کے ہرگز مخالف نہیں، لیکن لاکھوں کنال عوام کی ملکیتی زمینوں کو حکومت کو دینے کیلئے ہرگز تیار نہیں۔ حکومت ملکیتی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنا کر کیمونٹی کنزرویشن کے ماڈل کا قیام عمل میں لائے۔ عمائدین نے کہا کہ پاکستان میں اب تک جتنے نیشنل پارک بنے ہیں وہ سب اسٹیٹ لینڈ اور ویسٹ لینڈ میں بنائے گئے ہیں لیکن استور میں ننگا پربت اور ہمالیہ نیشنل پارک کے نام پر ہمارے حق ملکیت کو چھینے کی کوشش کی جاری ہے۔ ہم ایوان کے اندر اپوزیشن کے ذریعے بھی حکومت کی جانب سے عوام کو بے گھر کرنے کی سازش کو بے نقاب کرینگے۔

مزید پڑھیے

Most Popular