Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

موزمبیق: شدت پسندوں کا حملہ، 50 افراد قتل

افریقی ملک موزمبیق میں 3 دنوں کے اندر شدت پسند جماعت کے جنگجوؤں نے ایک گاؤں پر حملہ کرکے 50 افراد کے سر قلم کردیئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی موزمبیق کے پولیس چیف نے کہا ہے کہ صوبے کابو ڈیلگاڈو کے مختلف علاقوں میں لگاتار 3 دنوں سے شدت پسند جماعت کے جنگجو حملے کر رہے ہیں۔ کمانڈر جنرل برنارڈینو رافیل نے مزید بتایا کہ حملہ آوروں نے 50 افراد کے سرقلم کردیئے اور ایک گاؤں کو نذر آتش کرکے خواتین کو اغوا کرکے لے گئے جن کا تاحال کچھ پتہ نہیں ہے۔ موزمبیق کے مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شدت پسندوں نے نا صرف مردوں کا قتل کیا بلکہ لاشوں کی بیحرمتی کی اور سر الگ کرکے لاشوں کے ٹکڑے ٹکڑے کردیئے۔
گزشتہ ماہ جاری ہونے والی ایمنیسٹی انٹرنیشنل کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موزمبیق کے ان علاقوں میں 2017 سے جاری تناؤ میں 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں اکثریت شہریوں کی ہے۔ ایمنیسٹی انٹرنینشل کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کشیدہ صورت حال کے باعث ان علاقوں کے 3 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے جب کہ ایک لاکھ 70 ہزار کو انسانیت کی بنیاد پر مدد کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular