Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعتوں کا مودی سرکار کیخلاف نیا اتحاد تشکیل

نیشنل کانفرنس کے سربراہ اور مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کی سربراہی میں 11 سیاسی جماعتوں نے مودی سرکار کیخلاف اتحاد تشکیل دیا ہے، جس کا مقصد مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت کو بحال کرنے کے لیے جدوجہد کرنا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 370 کا خاتمہ کورونا وائرس کی طرح ہے جسکی علامات کچھ دیر بعد ظاہر ہونگی۔
ایک سال بعد بھارتی نظر بندی سے رہا ہونے والی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی بھی 5 اگست کو سیاہ ترین دن اور مودی سرکار کے اقدام کو ڈاکہ زنی قرار دے چکی ہیں۔ بھارت نواز سمجھے جانے والے سیاستدان بھی بھارت کے خلاف میدان میں آ گئے ہیں جس کی وجہ سے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بیانیے کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
پیپلز کانفرنس کے رہنما سجاد لون نے آرٹیکل 370 کے خاتمے کو کورونا وائرس جیسا خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار کے اس اقدام کے سنگین اثرات بعد میں نمودار ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری قیادت نریندر مودی کے ہاتھوں بے وقوف بنتی رہی اور کشمیریوں کا حق چھن گیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular