Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی گھمبیر صورتحال پر اراکین یورپی پارلیمنٹ کا تازہ مراسلہ اہمیت کا حامل ہے، علی رضا سید

چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی گھمبیر صورتحال پر اراکین یورپی پارلیمنٹ کا تازہ مراسلہ اہمیت کا حامل ہے۔ واضح رہے کہ سولہ اراکین یورپی پارلیمنٹ نے جمعہ کے روز اپنے ایک مشترکہ خط میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور یورپی یونین کے اعلیٰ حکام سے کہا ہے کہ وہ وہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔یورپی کمیشن کی سربراہ ارسلا واندرلین اور یورپی یونین کے وزیر خارجہ اور یورپی کمیشن کے نائب سربراہ جوزپ بوریل کو ان اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ہم آپ کی توجہ جموں و کشیر میں انسانی حقوق کی خراب صورتحال کی طرف دلانا چاہتے ہیں جہاں لوگوں کے مصائب کا تذکرہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی 2021ء کی رپورٹ اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر کی 2018ء اور 2019ء کی رپورٹوں میں کیا گیا ہے۔
خط میں یورپی یونین کے حکام سے کہاگیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی گھمبیر صورتحال پر ان اراکین کی تشویش کو بھارتی حکومت تک پہنچائیں اور وہاں انسانی حقوق کی بہتری کے لیے فوری ایکشن لیں۔ ان اراکین نے یورپی یونین سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ خطے میں امن و استحکام کے لیے بھارت، پاکستان اور کشمیری عوام کے نمائندوں کے مابین مذاکرات کے انتظامات کرے اور اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے دونوں ملکوں پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے آمادہ کریں تاکہ یہ مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کیا جا سکے۔ علی رضا سید نے اپنے بیان میں کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خراب صورتحال پر یورپی پارلیمنٹ کے سولہ اراکین کا خط بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو دنیا کے سامنے لانے میں مدد ملے گی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular