Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

متنازعہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کو ہٹانے کا مطالبہ، شیعہ ممبران کیجانب سے اجلاس کا بائیکاٹ جاری

مرکزی اور صوبائی رویت ہلال کمیٹیوں کے شیعہ ممبران کا ویڈیو لنک اجلاس لاہور کے ادارہ منہاج الحسین(ع) میں منعقد ہوا، جس میں اراکین مرکزی و صوبائی رویت ہلال کمیٹیز ڈاکٹر علامہ محمد حسین اکبر لاہور پنجاب، علامہ سید افتخار حسین نقوی اسلام آباد، علامہ محمد جمعہ اسدی کوئٹہ بلوچستان، علامہ سید ارشاد حسین نقوی میرپور خاص سندھ، علامہ محمد افضل حیدری لاہور پنجاب، علامہ سید فخر الحسن کراروی پشاور اور علامہ علی کرار نقوی کراچی سندھ سے شریک ہوئے۔ مرکزی اور صوبائی روئیت ہلال کمیٹیوں کے شیعہ ممبران نے اعلان کیا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا بایئکاٹ جاری رہے گا۔ آج ہونے والے رویئت ہلال کے صوبائی اور مرکزی کمیٹیوں کے اجلاس میں کوئی بھی شیعہ ممبر اس وقت تک شریک نہیں ہوگا، جب تک متنازع چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کو اس منصب سے ہٹا کر کسی دوسرے معتدل محب اہلبیت(ع) عالم کو چیئرمین نامزد نہیں کر دیا جاتا۔
اجلاس میں متفقہ طور پر اپنے سابقہ بائیکاٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیر مذہبی امور سے مطالبہ کیاگیا کہ شیعہ سنی تمام مکاتب فکر کے علماء اور قومی اسمبلی کے معزز ممبران کے متفقہ مطالبہ کو پورا کرتے ہوئے 18 سال سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی چیئرمین شپ کی سیٹ پر براجمان مفتی منیب کو ہٹا کر فوری طور پر نیا چیئرمین نامزد کیا جائے۔ جب تک ہمارا یہ مطالبہ منظور نہیں کر لیا جاتا ہمارا بائیکاٹ جاری رہے گا۔ اجلاس میں پاکستان بھر کے مومنین اور علماء سے یہ درخواست کی گئی کہ شیعہ رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کیساتھ چاند نظر آنے یا نہ آنے کی خبر دینے اور خبر لینے کیلئے رابطے میں رہیں، جن کا مشترکہ اجلاس غروب آفتاب سے آدھا گھنٹہ پہلے ادارہ منھاج الحسین جوہر ٹاؤن لاہور میں شروع ہوگا۔ اجلاس کے آخر میں چاند ثابت ہونے یا نہ ہونے کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular