
لاہور: لاہور میں محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، سی ٹی ڈی نے فیروز والا کے علاقے گلشن بابر میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے تین دہشت گرد ہلاک کردئے، دہشت گردوں سے خود کش جیکٹ،3دستی بم اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا گیا، دہشت گردوں میں احسان اللہ، نعمت اللہ اور عبدالسلام شامل ہیں اور تینوں کا تعلق افغانستان سے ہے اور فیروز والا میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھے،۔ ترجمان سی ٹی کے مطابق دہشت گردفوج، پولیس، اہل تشیع علما، اہم شخصیات اور سرکاری عمارتوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔


































