Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

لاپتہ افراد بازیاب نہ ہوئے تو ملک بھر میں 21 رمضان کے جلوس کو روک کر احتجاج ہوگا، جوائنٹ ایکشن کمیٹی

جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے مرکزی رہنماء مولانا حیدر عباس عابدی نے مزار قائد پر جاری مرکزی احتجاجی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکیس رمضان المبارک کو یوم علی (ع) کے جلوس عزاء میں منظم احتجاج کیا جائے گا، یوم شہادت مولا علی (ع) کے جلوس احتجاجی جلوسوں میں تبدیل ہوجائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمعہ، ہفتہ، اتوار کو پرامن علامتی دھرنے دیں گے، ریاست مدینہ میں لوگ اپنے پیاروں کی رہائی کی بھیک مانگ رہے ہیں، عدلیہ روز ریاستی اداروں سے مسنگ پرسنز کی بازیابی کا مطالبہ کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پورے ملک سے محب وطن عوام لاپتہ ہیں، سندھ سے بلوچستان سے لوگ لاپتہ ہیں، جب تک ہمارے لاپتہ افراد کو رہا نہیں کیا جاتا، ہم دھرنا جاری رکھیں گے، صدر و وزیراعظم بتائیں لاپتہ افراد کہاں ہیں، صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کی لاپتہ افراد کو بازیاب کرنے کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ ماہ مبارک رمضان میں پرامن دھرنوں سے احتجاج ریکارڈ کروائیں گے، لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے صدر پاکستان کے گھر کے باہر احتجاج کریں گے، علامہ حیدر عباس عابدی نے کہا کہ جبری گمشدہ افراد کی بازیابی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کی جاچکی ہے، اگر لاپتہ افراد کو بازیاب نہ کیا گیا تو 21 رمضان المبارک کے جلوس عزاء کو روک کر احتجاج کریں گے، لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے اپنے احتجاج کو بڑھا رہے ہیں، یہ ہمارا قانونی و آئینی حق ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular