Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

فرانسیسی صدر کے اسلام اور رسول اسلام(ص) سے متعلق توہین آمیز بیان کی عالمی سطح پر مذمت جاری

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے اسلام اور رسول اسلام (ص) سے متعلق توہین آمیز بیان کی عالمی سطح پر شدید الفاظ میں مذمت جاری ہے۔ اس موضوع پر فرانس اور ترکی میں کشیدگی بڑھ گئی ہے اور فرانسیسی صدر میکرون کے اسلام مخالف بیانات پر ترک صدر طیب اردگان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دماغی معائنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ آخر میکرون کو اسلام اور مسلمانوں سے مسئلہ کیا ہے۔فرانس نے ترکی کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران انقرہ سے اپنے سفیر کو پیرس بلا لیا ہے۔
فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے مسلم مقدسات اور حضرت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی توہین پر مبنی فرانسیسی بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔ حماس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں فرانس کے اندر بڑھتی اسلام دشمنی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کسی بھی دین اور پیغمبرانِ الہی کی توہین نہ صرف "اظہار رائے کی آزادی” نہیں بلکہ یہ بنی آدم کے درمیان نفرت، تقسیم اور جھگڑے کا باعث ہے جبکہ حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم "رحمۃ للعالمین” ہیں اور وہ اسی خاطر مبعوث کئے گئے جنہوں نے اپنی زندگی کے دوران بارہا بقائے باہمی، بردباری اور دوسرے فریق کے احترام کا درس دیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اور ایران نے بھی فرانسیسی صدر کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular