
رام اللہ : غرب اردن میں رام اللہ سمیت مختلف علاقوں میں ہزاروں فلسطینیوں نے فلسطینی صدر محمود عباس کے خلاف مظاہرہ کیا مظاہرین نے محمود عباس کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے محمود عباس کی برطرفی اور فلسطینی انتظامیہ کی سرنگونی اور وزیراعظم محمد اشتیہ کی حکومت کا مطالبہ کیا مظاہرین نے فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے سیاسی مخالفین کے ساتھ فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اہلکاروں کے رویے اور اسی طرح غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ ان کے سیکیورٹی تعاون کی شدید مذمت کی۔


































