Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

عرب حکام کی خدمت گزاری سے صہیونی مزید گستاخ، مسجد الاقصی میں یہودی مدرسہ کی تعمیر کا عندیہ

صہیونیوں کے آگے عرب حکام جہاں جھکتے جا رہے ہیں وہیں صہیونیوں کی گستاخیوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ مسجد اقصیٰ کی جگہ ہیکل سلیمانی تعمیر کرنے کے لیے سرگرم صہیونی تنظیموں نے اپنے ایک گستاخانہ اقدام کے تحت مسجد الاقصی میں ایک یہودی مدرسے کی تعمیر کا عندیہ دیا ہے۔
مذکورہ صہیونی تنظیموں نے اسرائیل کی نام نہاد داخلی سیکیورٹی کے وزیر”امیر کوحانا” سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ میں یہودی مدرسے کے قیام کے لیے اقدامات کریں۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی انتہا پسند گروہوں کے الائنز ’’اتحادِ تنظیماتِ ہیکل‘‘ کے سربراہ نے اپنے ایک خط میں کہا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ میں ایک مستقل توراتی مدرسہ قائم کریں، جس میں یہودی طلبہ کو مذہبی تعلیمات دی جائیں۔ مکتوب میں صہیونی آباد کاروں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو تلمودی اور توراتی تعلیمات کے حصول کے لیے مذہبی اسکول میں داخل کرائیں۔
دوسری جانب غرب الاردن میں اسرائیلی حکومت اور صہیونی تارکین وطن کی جانب سے فلسطینیوں کی اراضی پر قبضے کا سلسلہ جاری ہے۔
ادھر صہیونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ بحرین، امریکہ اور اسرائیل باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کریں گے۔ عبرانی نیوز ویب پورٹل واللا کے مطابق تینوں ممالک کے مذاکرات آج ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular