
بیروت : صیہونی فضائیہ نے 7 سال میں پہلی بار لبنان پر حملہ کیا،اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملہ مبینہ راکٹ حملوں کےجواب میں کیا گیا صیہونی فضائیہ نے جنوبی لبنان میں انفراسٹرکچر اورایسے مقامات کو نشانہ بنایاجہاں سے راکٹ فائرکیے گئے، لبنان نے ان حملوں کی مذمت کی ہے اوراسے اسرائیلی حکمت عملی میں تبدیلی سے تعبیر کیا ہے، اقوام متحدہ نے فریقین سے پرامن رہنے پر زور دیا ہے۔


































