بحرانوں سے نمٹنے کیلئے بہت کم رقوم مہیا کی جارہی ہیں
نیویارک (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گو تیریس نے خبردار کیا ہے کہ چار شورش زدہ ممالک کانگو ، یمن ، شمال مشرقی نائیجیریا اور جنوبی سوڈان میں قحط اور بڑے پیمانے پر خوراک کے عدم تحفظ کے خطرے کا سامنا ہوسکتا ہے ،سلامتی کونسل کے رکن ممالک کو ایک نو ٹ میں انتونیو نے لکھا کہ چاروں ممالک دنیا میں خوراک کے سب سے بڑے بحرانوں سے دوچار ہیں لیکن ان بحرانوں سے نمٹنے کیلئے بہت کم رقوم مہیا کی جارہی ہیں، سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ مسلح تنازعات کا شکار دوسرے ممالک صومالیہ ، بورکینا فاسو اور افغانستان میں بھی خوراک کے تحفظ سے متعلق بنیادی اشاریے حوصلہ افزا نہیں اور وہ روبہ انحطاط ہیں۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- شورش زدہ ممالک میں قحط کا خطرہ ،اقوام متحدہ
شورش زدہ ممالک میں قحط کا خطرہ ،اقوام متحدہ
-
Ilyas - ستمبر 10, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 10
- 0 minute read


































