Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے نیسپاک کے چار اہلکار شہید

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے نیسپاک کے چار اہلکار شہید ہوگئے ہیں، شہداء میں ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے امامبارگاہ تھلہ فضل شاہ کے متولی سید ظفر عباس شاہ بھی شامل ہیں۔ چاروں اہلکار ادارے کی گاڑی میں ہی سوار تھے اور پیشہ وارانہ خدمات کے سلسلے میں شمالی وزیرستان میں موجود تھے۔ سانحہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں پیش آیا۔ چاروں افراد مختلف شہروں سے تعلق رکھتے تھے اور ایف ڈبلیو او کے شعبہ انجنیئرنگ سروس میں خدمات سرانجام دیتے تھے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شمالی وزیرستان شفیع اللہ گنڈہ پور کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق چاروں افراد میں سے ایک شہید سید ظفر عباس شاہ کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے اور وہ امامبارگاہ تھلہ فضل شاہ کے متولی ہیں۔
باقی مقتولین کا تعلق میر علی، ایبٹ آباد اور گوجرانولہ سے ہے۔ ڈی پی او شفیع اللہ گنڈہ پور کے مطابق واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور حملہ آوروں کی تلاش و گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ مقتولین کی لاشیں میر علی ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کی غرض سے منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ پولیس کی مختلف ٹیمیں وقوعہ کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیکر باریک بینی سے تحقیقات کر رہی ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular