Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

سندھ میں کاروباری اوقات صبح 6 تا شام 6 بجے تک محدود، تمام تجارتی مراکز جمعہ اور اتوار کو بند رہیں گے، نوٹیفکیشن جاری

کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر محکمہ داخلہ سندھ نے انڈور شادی ہالز، جم، تھیٹر اور مزارات بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے انڈور شادی ہالز، جم، انڈور اسپورٹس، تھیٹر پر پابندی عائد کردی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق صرف آؤٹ ڈور شادی کی اجازت ہوگی اور اس میں 200 افراد شرکت کرسکیں گے، شادی کی تقریب کی ٹائمنگ 9 بجے تک ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورینٹ آؤٹ ڈور ڈیلیوری کرسکیں گے، ریسٹورینٹ کی ٹائمنگ رات 10 بجے تک ہوگی جبکہ کاروباری اوقات صبح 6 سے شام 6 بجے تک ہوں گے، تمام تجارتی مراکز جمعہ اور اتوار کو مکمل طور پر بند رہیں گے، جمعہ اور اتوار کو صرف روزمرہ کی ضروری اشیاء کی دکانیں کھلیں گی۔
محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ انڈور سنیما، تھیٹر، جم اسپورٹس اور مزارات بھی بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 50 فیصد سرکاری ملازمین گھروں سے کام کریں گے، سرکاری و نجی دفاتر میں ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے عائد کردہ پابندیاں 31 جنوری تک 2021ء تک لاگو رہیں گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے 26 نومبر سے 24 دسمبر تک پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ 25 دسمبر سے 10 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی اور حالات بہتر ہونے پر 11 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular