Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

سعودیہ اورامارات کو جھٹکا، اٹلی و امریکا نے اسلحہ فروخت روک دی

اٹلی نے یمن تنازع کے باعث سعودیہ اور امارات کو میزائلز اور لڑاکا طیاروں کے بموں کی فراہمی منسوخ کردی، ہمارے نزدیک انسانی حقوق زیادہ ضروری ہیں، وزیرخارجہ
بائیڈن انتظامیہ نے سعودی عرب اور عرب امارات سے اربوں ڈالر کے ہتھیاروں کاسودا عارضی طور پر منجمد کر دیا، مقصد سودے کا از سر نو جائزہ لینا ہے،وزارت خارجہ
روم /واشنگٹن (نیوزڈیسک) اٹلی نے یمن تنازع کی وجہ سے سعودی عرب اور امارات کو ہزاروں میزائل کی فروخت روک دی،جبکہ امریکا نے بھی اربو ں ڈالر کے ہتھیاروں کے فروخت کے سودے کو عارضی طور پر منجمد کردیا ہے، اطالوی وزیر خارجہ نے سعودی عرب اور امارات کو ہتھیاروں کی فروخت منسوخی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے دونوں ممالک کو میزائلز اور لڑاکا طیاروں کے بموں کی فراہمی منسوخ کردی ہے تاکہ ہمارے ملک کی جانب سے دنیا کو امن کا واضح پیغام دیا جاسکے، ہمارے نزدیک انسانی حقوق کا احترام زیادہ ضروری ہے، اٹلی نے پہلے 18 ماہ کے لیے پابندی لگائی تھی تاہم اب اسے مستقل کردیا ہے، اسلحے پر پابندی کی علمبردار تنظیموں نے حکومت کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے تاریخی قرار دیا،ادھر بائیڈن انتظامیہ نے ٹرمپ کے آخری دنوں میں سعودی عرب اور عرب امارات سے کئے گئے اربوں ڈالر کے ہتھیاروں کے سودے کو عارضی طور پر منجمد کر دیا ہے، وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد سودے کا از سر نو جائزہ لینے کا موقع فراہم کرنا ہے، وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہتھیاروں کے فروخت پر عارضی طور پر روک لگانے سے بائیڈن انتظامیہ کویہ یقینی بنانے میں مدد ملے گی کہ آیا امریکی ہتھیاروں کی فروخت ایک مضبوط، قابل ہمکار اور باصلاحیت سیکیورٹی پارٹنرز بنانے کے ہمارے اسٹریٹیجک مقاصد کو پورا کرتی ہے۔ جن ہتھیاروں کی فروخت پر روک لگائی گئی ہے ان میں متحدہ عرب امارات کو 23 ارب ڈالر کے ایف 35 جنگی طیاروں کی سپلائی کا معاہدہ شامل ہے، یہ سودا نومبر میں صدارتی انتخابات کے بعد صدر ٹرمپ کے دور اقتدار کے بالکل آخری دنوں میں کیا گیا تھا

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular