Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

دہشت گردوں نے پھر سر اٹھالیا،3بڑے منصوبے ناکام

میرپور خاص میں پولیس کا موٹر سائیکل سواردہشت گردوں سے سامنا ،فائرنگ سے اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں اہم دہشت گرد وقاص احمد ملک ماراگیا
لاہور میں سی ٹی ڈی تھانے پر خودکش حملہ ناکام،دہشت گرد ہلاک، باجوڑ میں بھی دو دہشت گرد ہلاک،سرکاری حکام اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے
کراچی(نیوز ڈیسک)ملک میں دہشت گردوں نے اپنی سرگرمیاں بڑھادی ہیں، سیکورٹی فورسز نے میرپورخاص،لاہور اور باجوڑ میں دہشت گردی کے منصوبے ناکام بناکرتین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا،تفصیلات کے مطابق میرپور خاص کے تھانہ مہران ضلع میرپور خاص کی پولیس موبائل گشت پر تھی کہ مہاجر کالونی چوک پر موٹر سائیکل پر سواردہشت گردوں سے سامنا ہوگیا، دہشت گردوں کی فائرنگ سے موبائل ڈرائیور میر محمد شہید ہوگیا جبکہ جوابی کارروائی میں خطرناک دہشت گرد وقاص احمد ملک ماراگیا، ادھر لاہورمیں سی ٹی ڈی تھانے میں گھسنے کی کوشش کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد ہلاک ہو گیا،دہشت گرد کے قبضے سے 2 ہینڈ گرنیڈ، ایک خودکش جیکٹ اورپستول برآمد ہوا ہے،دہشت گرد تھانے پر خودکش حملہ کرنا چاہتا تھا لیکن اہلکاروں کی حاضردماغی کی وجہ سے ناکام ہوگیا، ادھر سیکورٹی فورسزنے باجوڑ میں دہشتگردوں کا بڑا نیٹ ورک تباہ کردیا، ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ کے گاوں تنگی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، دوران آپریشن دہشتگردوں کا اہم کمانڈر زبیر اور عزیزالرحمان عرف فدا مارا گیا، مارے گئے دہشتگرد باجوڑ اور کراچی میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشتگرد سرکاری حکام اور شہریوں کے خلاف دہشتگرد کارروائیوں میں بھی ملوث تھے ، یہ نیٹ ورک مختلف علاقوں میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں معاونت کررہا تھا ، نیٹ ورک سرحد پار ’را‘ سے براہ راست ہدایات لے رہا تھا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular