Tue Oct 13, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

دلوں کا سردار ، قاسم سلیمانی

جیسے جیسے شہید قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کے دن قریب آتے گئے امریکی اور اسرائیلی حکام کی نیندیں اڑتی چلی گئیں،3جنوری وہ دن تھا جب امریکا نے کھلی دہشت گرد ی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایرانی فوج کے ایک جنرل کو دوسرے ملک کی سرزمین پر نشانہ بنادیا،یہ دنیا کی تاریخ کا پہلاواقعہ تھا جب کسی ملک نے دوسرے ملک کے حاضر سروس جنرل کو کھلے عام نشانہ بنایا ہو،یہ دہشت گردی ایسی نہیں تھی کہ جسے فراموش کردیا جائے اور بغیر انتقام لئے چھوڑ دیا جائے ،یہی وجہ ہے کہ شہید قاسم سلیمانی کے قاتل مضطرب ہیں کہ وہ انتقام سے بچ نہیں سکیں گے ،اور برسی نزدیک آنے پر ان کے اضطراب میں اضافہ ہورہا ہے اور انہوں نے انتقام کے حوالے سے بے بنیاد پروپیگینڈا بھی شروع کررکھا ہے،شہید قاسم سلیمانی دورِ حاضر میں حریت کی علامت اور آزادی کا نشان ہیں، وقت کے یزید کو نہ صرف للکارنے بلکہ ہر میدان میں شکست سے دوچار کرنے کا اعزاز  قاسم سلیمانی کے حصے میں آیا ہے۔ چاہے وہ ایران کا محاذ ہو یا عراق کا۔ یمن کی تحریک ہو یا ، عراق کا میدان ہو یا شام کا،یا فلسطین کی سرزمین ، ہر مقام اور ہر مرحلے پر قاسم سلیمانی صف ِاول میں نظر آئے گا،یہ قاسم سلیمانی کے رعب و دبدبہ کا ہی اثرتھاکہ دشمن نے اول دن سے ہی انہیں راستے سے ہٹانے کے لیے سازشوں کے جال نہایت تیزی سے بننا شروع کیے، تین بار بڑے حملوں کے باوجود شہید سلیمانی اور ان کے جانثار دوست محفوظ رہے، تاکہ خدا نے جو امور ان کے ذمہ کر دیئے تھے، انہیں مکمل کیا جا سکے، بہت سے لوگ اپنے ملک کے مفادات کے لیے جان قربان کرتے ہیں، ان کو خراج تحسین پیش کرنا اور ان کے ایام کو منانا اس ملک و قوم کی ذمہ داری ہوتی ہے، جس کے لیے انہوں قربانی دی ہوتی ہے لیکن کچھ شخصیات ملک واقوام سے ماورا ہو کر انسانیت کی خدمت کرتی ہیں، شہید جنرل قاسم سلیمانی انہی خصوصیات کے حامل تھے،جس وقت داعش عراق کو تہہ وبالاکررہی تھی دہشت گرد سامرا و کاظمین کے قریب پہنچ چکے تھے ایسے میں یہ مرد حر اٹھا اور اس نے ایسی منصوبہ بندی کی کہ آج داعش عراق میں قصہ پارینہ بن چکی ہے ، قاسم سلیمانی کی کوششوں سے ہی آج داعش کا خطرہ ٹلا، ورنہ پورا خطہ بالعموم اور مسلمان ممالک بالخصوص آج اس فتنے کے اثر میں ہوتے اور ان میں آگ لگی ہوتی۔ReplyReply allForward

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular