
قاہرہ : حماس کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد اسماعیل ہنیہ کی سربراہی میں مصر پہنچا ہے جہاں اس نے مصر کے انٹیلی جنس چیف عباس کامل سے ملاقات کی ہے۔ وفد میں اسماعیل ہنیہ کے علاوہ خالد مشعل، صالح العاروری، خلیل حیہ اور روحی مشتہی شامل ہیں۔ وفد نے مصری انٹیلی جنس چیف سے اپنی ملاقات کے دوران فلسطین کی تازہ ترین صورتحال، شدت پسند اور افراطی نیتن یاہو کی حکومت اور اس سے مقابلے کے طریقوں اور حماس کی فلسطینی ملت کی حمایت جیسے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔حماس کے وفد نے فلسطینی قوم اور اس کے قومی حقوق اور ان میں اتحاد و اتفاق کی کوششوں پر مصرکا شکریہ ادا کیا اور دونوں فریقوں کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔


































