Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

حضرت علیؑ کی حیات طیبہ مسلمانان عالم کیلئے نمونہ عمل ہے، علامہ ساجد نقوی

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے 13 رجب کو پہلے امام حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر کہا ہے کہ خدا تعالیٰ اور پیغمبر اکرم (ص) پر ایمان رکھنے والوں کے لئے 13 رجب المرجب کا دن بہت بڑی خوشی کا دن ہے کیونکہ اس دن نفس رسول، امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالبؑ کعبے کے اندر متولد ہوئے۔ رسول اکرم (ص) نے خاص عنایات اور توجہ کے ساتھ خالص انداز میں آپؑ کی تربیت فرمائی، حضرت علیؑ فرماتے ہیں کہ پیغبر اکرم (ص) نے مجھے علم ایسے عنایت فرمایا جیسے پرندہ اپنے بچوں کو دانے بھراتا ہے، میں خلوت و جلوت میں پیغمبر(ص) کے ساتھ رہا۔ پیغمبر اکرم (ص) نے مجھے ہزار باب تعلیم کئے کہ ہر باب سے ہزار باب منکشف ہوئے اور انہیں اسلام کی حفاظت، نفاذ، ترویج اور اس سلسلے میں امامت کے لئے خود تیار فرمایا۔ جس کا اعلان حجة الوداع کے موقع پر غدیر خم میں صحابہ کرام(رضہ) کے اجتماع میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ زندگی کے مختلف شعبوں اور تمام انسانی مسائل میں علیؑ کی ذات مرکز اور مرجع تسلیم کی گئی اور تمام صحابہ کرام(رضہ) نے تمام مسائل میں آپ کی طرف رجوع کیا۔ قرآن کی تفسیر، احادیث پیغمبر اکرم(ص)، مختلف رائج ادبی و دیگر علوم، ولایت، روحانیت، سیاست، حکومت اور دیگر تمام میدانوں میں آپ کی ذات سرچشمہ فیض قرار پائی جبکہ شجاعت و بہادری ان کی ایسی ایک صفت اور صلاحیت ہے، جس میں وہ اپنی مثال آپ تھے۔ علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ قرآن کریم کی کثیر آیات ایسی ہیں جن کا اولین شان نزول اور ان کا کامل مصداق امیر المومنینؑ کی ذات ہے۔ مفسرین نے اپنی تفاسیر میں اس شان اور مصداق کو کھول کر بیان کیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular