Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

جی بی کو عبوری صوبہ بنانے کیلئے قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس

گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کیلئے قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزیر قانون، اٹارنی جنرل آف پاکستان، وزیراعلیٰ جی بی، سیکریٹری خارجہ، سیکریٹری دفاع سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کی حیثیت دینے کے حوالے سے مختلف ماڈلز پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کے پہلے اجلاس میں گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کیلئے آئینی ترمیم پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں اس امر پر غور کیا گیا کہ جی بی کو عبوری صوبہ بنانے کیلئے آئین کی کن شقوں میں ترمیم ہوگی اور ترمیم کی نوعیت کیا ہوگی۔ اجلاس میں وزارت قانون کے حکام اور جی بی کونسل کے نمائندوں نے اپنی اپنی رائے دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ آئین میں اس طرح ترمیم کرنا ہوگی کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا، تب تک گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کا درجہ دیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں یہ امر زیر غور نہیں آیا کہ گلگت بلتستان کو قومی اسمبلی و سینیٹ میں کتنی نمائندگی ملے گی۔ سیٹوں کی تعداد کیا ہوگی۔ اس معاملے پر کمیٹی کے اگلے اجلاس میں غور کیا جائے گا۔ کمیٹی کا اگلا اجلاس پندرہ روز بعد ہوگا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ معاملے پر تیزی سے کام کیا جائے گا، کیونکہ پہلے ہی کافی دیر ہوچکی ہے اور کمیٹی کے ٹی آو آر کے تحت ساٹھ دن کے اندر سفارشات مکمل کرنا تھیں، تاہم مقررہ وقت میں کمیٹی کا اجلاس بھی نہ ہوسکا تھا۔ اب فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی جلد از جلد اپنی سفارشات کو حتمی شکل دیگی۔ دوسری جانب اجلاس کے بعد جاری سرکاری بیان کے مطابق کمیٹی نے گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے قومی مفادات، عوامی امنگوں اور سیاسی اتفاق رائے کو یقینی بنانے پر اتفاق کر لیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular