صنعا(نیوز ڈیسک) یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ البیضا میں عرب اتحاد کی پیشقدمی ناکام بنا دی،جوابی کارروائی میں متعدد بکتر بند گاڑیوں اور ٹرکوں کو تباہ کردیا گیا، شدید جھڑپوں میں دشمن کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا، جنوبی یمن کے علاقے باب غلق کی جانب پیشقدمی کی کوشش بھی کامیاب نہ ہوسکی، جوابی حملوں کے باعث سعودی اتحاد کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھاتے ہوئے پسپا ہونا پڑا اور 52 فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے، مسلح افواج اور عوامی رضاکار فورس کے ایئر ڈیفنس یونٹوں نے صوبہ الحدیدہ پر پرواز کرنے والے سعودی جاسوس طیارے کو مار گرایا،سعودی جنگی اتحاد نے اپنی ہی اعلان کردہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یمن کے خلاف متعدد فضائی حملے کیے، سعودی جنگی طیاروں نے مآرب اور صعدہ سمیت مختلف صوبوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا۔جارح اتحادکی صوبہ تعز میں بمباری سے متعدد خواتین اور بچے شہید ہوئے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- جوابی کارروائی میں دشمن کو بھاری نقصان، عرب اتحادکے حملے…
جوابی کارروائی میں دشمن کو بھاری نقصان، عرب اتحادکے حملے جاری
-
Ilyas - اپریل 23, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 11
- 0 minute read


































