Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

جعفریہ الائنس کے وفد کی گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل سے جعفریہ الائنس کے وفد نے علامہ سید رضی جعفر نقوی کی سربراہی میں ملاقات کی۔ اجلاس میں گورنر سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر سید سیف الرحمن کے علاوہ ایم پی اے فردوس شمیم نقوی، ایم پی اے بلال غفار، ایم پی اے خرم شیر زمان، علامہ حسین مسعودی، علامہ رضی حیہدر زیدی، شبر رضا، علامہ فرقان حیدر عابدی اور علامہ نثار قلندری جبکہ علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ ملاقات میں محرم الحرام اور صفر المظفر کے جلوسوں اور اجتماعات کی سیکیورٹی کے انتظامات، کووڈ ایس او پی پر عملدرآمد، پانی و بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور دیگر دلچسپی کے حامل امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ علماء اور مجالس کے منتظمین کووڈ کی ایس او پی پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں، این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر حرف بہ حرف عمل کرکے ہی اس وباءسے بچاﺅ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ تمام انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پرو ایکٹو اقدامات کے تحت کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں اور شرپسند عناصر پر نظر رکھیں، محرم الحرام کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لئے علماء اور امن کمیٹیوں کو بھی فعال رکھا جائے۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ اراکین اسمبلی اپنے متعلقہ حلقوں کے اہم افراد اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کے ساتھ موثر اور مسلسل رابطہ میں رہیں۔ گورنر سندھ نے محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں میں اسکاؤٹس کی خدمات کو بھی سراہا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular