Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

بھارت ریاست نہیں مافیا ہے، مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے رہیں گے، معید یوسف

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان کیخلاف 20 سال سے دہشت گردی کا ڈھونگ رچایا تھا، ہمیں بھارتی چوریوں پر حیران ہونا چھوڑ دینا چاہیے، بھارت ایک مافیا اور روگ اسٹیٹ ہے۔
معید یوسف نے کہا کہ ہمیں حیران ہونا چھوڑ دینا چاہیے،بھارت کی کرتوتیں سب کے سامنے ہیں، بطورِ ریاست بار بارثبوت کے ساتھ سب کو بتا رہے ہیں کہ پلوامہ حملہ جعلی آپریشن تھا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو بار بار مطلع کر رہے ہیں کہ بھارت اس طرح کا ایک اور جعلی آپریشن کر سکتا ہے، دنیا کو اس کا ڈوزیئر بھی دیا ہے۔ اب ہم نے دنیا سے نتائج نکلوانے ہیں۔ نتائج آنے تک بھارتی چہرے کوبے نقاب کرتے رہیں گے۔
معاون خصوصی برائے قومی سلامتی کا ایک انٹرویو میں یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت کے بینک بھی دہشت گردی پھیلارہے ہیں، اب دنیا کوبھارت کے معاملے پرانصاف کرنا ہوگا۔ روزانہ کی بنیاد پربھارت کے خلاف چیزیں سامنے آتی ہے، دنیا کوبھارت کے خلاف انصاف پرمبنی فیصلہ کرنا چاہیے، بھارت نے پچھلے 20 سال سے دہشت گردی کا ڈھونگ رچایا تھا، بھارت ریاست نہیں ایک مافیا ہے
پلوامہ حملے سے متعلق حقائق سامنے آنے کے بعد انہوں نے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سمیت عالمی ممالک کو کہہ رہے ہیں کہ بھارت کیخلاف کارروائی کریں، کیونکہ بھارتی بینکس منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں جبکہ یہ پیسے غلط طریقے سے استعمال کیے جاتے ہیں۔ ان پیسوں سے یہ لوگ دہشتگردی پھیلاتے ہیں۔ دنیا کو انصاف کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیے

Most Popular