
کوئٹہ : حب اور تربت میں دو بم دھماکوں میں صحافی اور دو بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہو گیا۔ گزشتہ شام حب سٹی پولیس تھانے کے قریب حب کے مقامی صحافی شاہد زہری کی گاڑی میں زوردار دھماکا ہوا جس میں وہ شدید زخمی ہو ئے انہیں فوری ٹراما سینٹر کراچی منتقل کیاگیا مگر وہ زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بس۔ شاہد زہری نجی چینل میں صحافتی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے ۔ ادھر تربت کے علاقے کیچ میں ہوشاپ کے مقام پر دھماکے میں 2 بچے جاں بحق ایک زخمی ہو گیا دھماکا اس وقت ہوا جب بچے اپنے گھر کے باہر کھیل رہے تھے کہ اچانک کوئی چیز زور دار دھماکا سے پھٹ گئی۔ دھماکے کی نو عیت اور مزید تحقیقات جاری ہے۔


































