سخت سیکیورٹی کے باجود کئی شہروں میں مظاہرے،عوام کی بھرپور شرکت
مقبوضہ بیت المقدس (نیوز ڈیسک) بدعنوان صہیونی وزیر اعظم نتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ پورے اسرائیل میں پھیل گیا ، گزشتہ 18 ہفتوں سے جاری مظاہروں میں ہر گزرتے دن کیساتھ عوام کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے ،مقبوضہ فلسطین کے باشندوں نے سیکیورٹی کے سخت حصار کے باوجود مظاہروں میں شرکت کی اور صہیونی وزیر اعظم نتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا اورجمہوریت یا انقلاب اور نتن یاہو کے استعفے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جیسے نعرے لگائے ، نتن یاہو کی اقتصادی پالیسیوں، مالی بدعنوانیوں اور کورونا کی روک تھام میں ان کی ناقص کارکردگی کے خلاف مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- بدعنوان اسرائیلی وزیراعظم کیخلاف احتجاج کا دائرہ وسیع ہوگیا
بدعنوان اسرائیلی وزیراعظم کیخلاف احتجاج کا دائرہ وسیع ہوگیا
-
Ilyas - اکتوبر 29, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 15
- 0 minute read


































