
مناما : بحرین میں عدالت نے صیہونی ریاست کے خلاف مظاہروں میں شرکت کے جرم میں 2 نوجوانوں کو 3 سال قید کی سزا سنادی، سید علی المالکی اور سید محمد سالم کو گذشتہ سال مناما کے مضافاتی علاقے سے حراست میں لیا گیا تھا، اُنہیں آل خلیفہ حکومت کے صیہونی حکومت سے تعلقات کی بحالی کے خلاف مظاہروں میں شرکت کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا، حکام نے طویل عرصے تک نوجوانوں کے اہل خانہ کو گرفتاری کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔


































