
بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے فلسطینیوں سے خیانت کرتے ہوئے قدس کی غاصب اور جابر صہیونی حکومت کے ساتھ سفارتی اور اقتصادی روابط کی برقراری کے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور بحرین کے مابین فضائی، سیاحت، سائنس و ٹیکنالوجی، صحت مالی، سرمایہ کاری، ذرعی، توانائی،پانی اور دیگر شعبوں میں کل بروز اتوار باقاعدہ طور پر دستخط ہوئے۔
دوسری جانب بحرین کے عوام نے بڑے پیمانے پر مظاہرے کر کے صہیونی حکومت اور آل خلیفہ کے حکام کے تعلقات کی بحالی سے اپنی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔
بحرین کی جمعیت الوفاق نے بھی ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ بحرینی عوام سرکوبی، تشدد اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں اس کے باوجود کھل کر اعلان کرتے ہیں کہ صہیونی حکومت کے ساتھ ساز باز خیانت و غداری ہے۔


































