صرف نعروں سے ایٹمی معاہدے کا تحفظ نہیں ہو سکتا ،ایرانی وزیرخارجہ
تہران (نیوز ڈیسک) ایران نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کر دیا ہے کہ ایٹمی معاہدے پر اب کسی بھی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے اور اس بات کو جان لینا چاہئے کہ صرف نعروں سے ایٹمی معاہدے کا تحفظ نہیں ہو سکتا اس لئے اس کے تحفظ اور اسے بحال رکھنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ امریکاپابندیاں ختم کرے،موجودہ امریکی حکومت ایران کے خلاف ساری پابندیاں ختم کرتی ہے تو ایران بھی فوری طور پر اپنے تمام وعدوں پر عمل کرنا شروع کردے گا، امریکا کی نامزد نائب وزیر خارجہ ونڈی شرمین کے جواب میں ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا کہ تہران ایٹمی معاہدے پر دوبارہ مذاکرات نہیں کرے گا ، دوہزار پندرہ نہیں ہے تو پھر1945 بھی نہیں ہے، لہذا اقوام متحدہ کا منشور تبدیل اور ویٹو کا حق ختم ہونا چاہیے جس سے امریکہ مسلسل ناجائز فائدہ اٹھاتا آیا ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- ایٹمی معاہدے پرکوئی مذاکرات نہیں ہوں گے،ایران
ایٹمی معاہدے پرکوئی مذاکرات نہیں ہوں گے،ایران
-
Ilyas - مارچ 10, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 13
- 0 minute read


































