Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

ایران کو امریکا کے ایٹمی معاہدہ میں واپسی کی کوئی جلدی نہیں ، ولی امر مسلمین

پابندیوں کے خاتمے کے امریکی دعوے کی تصدیق تہران خود کرے گا ، یعنی ایران اپنا تیل معمول کے مطابق بیچ سکے اور آمدنی بھی وصول کرسکے
مغرب کو شرائط عائد کرنے کا کوئی حق نہیں کیونکہ اس نے اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کیا، معاہدہ کی پاسداری کیلئے امریکا کو تمام پابندیوں کو ختم کرنا ہوگا
تہران (نیوز ڈیسک) ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران کی پابندیوں کو ختم کرنے کے کسی بھی امریکی دعوے کی تصدیق تہران خود کرے گا اور اس کا مطلب یہ ہے کہ ایران اپنا تیل معمول کے مطابق بیچ سکتا ہے اور اس کی آمدنی بھی وصول کرسکتا ہے، انسٹا گرام پر اپنی پوسٹ میں ولی امر مسلمین نے لکھا کہ ایران کو امریکا کے ایٹمی معاہدے میں واپس آنے کی کوئی جلدی نہیں ،ایٹمی معاہدے پر دستخط کرنے والے ممالک اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہے، ایرانی حکومت اور پارلیمنٹ کا ایران کا ایٹمی وعدوں کی پاسداری معطل کرنے کا فیصلہ بالکل درست ہے،انہوں نے لکھا کہ ایک طرف عزم کو دوسری طرف سے عزم کے ذریعہ انجام دیا جانا چاہئے،اگر مغرب چاہتا ہے کہ ایران ایٹمی معاہدے کی پاسداری پر واپس آئے تو امریکا کو تمام پابندیوں کو ختم کرنا ہوگا، ایران اسی وقت ایٹمی معاہدے کی پاسداری پرلوٹ جائے گا جب تصدیق ہوجائے گی کہ تمام پابندیاں حقیقی طورپر ختم کردی گئی ہیں ،
معاہدے کے دوسرے فریقین کوایران پر شرائط عائد کرنے کا کوئی حق نہیں کیونکہ انہوں نے بھی اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کیا، انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ ایران کی حتمی پالیسی ہے جس سے تہران پیچھے نہیں ہٹے گا 

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular