
لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نئے انتخابات کے علاوہ ملکی مسائل کا کوئی حل نہیں 26 نومبر کو سب کو سرپرائز ملے گا، مجھے انکی پلاننگ پتہ ہے، میں آگے کی پلاننگ کررہا ہوں، عمران خان نے کہا کہ یہ جس کو مرضی آرمی چیف لگائیں مجھے کوئی مسلئہ نہیں، یہ اب دونوں طرف سے پھنس چکے ہیں،الیکشن کرواتے ہیں تو فارغ ہوجائیں گے، نہیں کرواتے تو ملک دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے ،ہماری کوشش ہے جلد از جلد صاف شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن ہو،صدر عارف علوی کے ذریعے مجھے پیغامات بھجوائے گئے ہیں، میرا ایک ہی مطالبہ ہے الیکشن کی تاریخ دیں، اس کے بعد ساری بات چیت ہوگی.


































