
واشنگٹن : امریکا اور روس کے درمیان سرد جنگ میں تیزی آگئی، امریکا نے روس کے 24 سفارتکاروں کو 3 ستمبر تک واشنگٹن چھوڑنے کا حکم دے دیا، روسی سفیر اناطولی آنتونوف نے بتایاکہ سفارتکاروں کی ماسکو واپسی کے بعد ان کے بدلے دوسرے سفارتکار امریکا نہیں جائیں گے اس لئے کہ امریکا نے ویزا دینے کے عمل کو سخت بنا دیا ہے۔


































