Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

امریکا بھارت دفاعی معاہدہ، پاکستان اور چین کا شدید تحفظات کا اظہار

چین اور پاکستان نے بھارت اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے دفاعی معاہدے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس معاہدے سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑ سکتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت امریکہ مشترکہ بیان میں پاکستان کے متعلق دیئے گئے ریمارکس گمراہ کن ہیں۔ مشترکہ بیان میں پاکستان کے خلاف یکطرفہ دعوے کیے گئے ہیں. بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزام لگا کر کشمیر میں ریاستی دہشت گردی پر پردہ نہیں ڈال سکتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز، سنگین مظالم اور انسانی اقدار کی خلاف ورزیوں سمیت عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا بھی مرتکب ہو رہا ہے۔ امریکہ اور بھارت کے درمیان معاہدے سے خطے میں طاقت کا توازن خراب ہوگا۔ دوسری جانب امریکہ و بھارت کے دفاعی معاہدے کے بعد چین نے بھی اس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے، معاہدے کو خطے میں امن اور طاقت کا توازن خراب کرنے کا پیش خیمہ قرار دیا جا رہا ہے۔ چین نے کہا ہے کہ امریکا، بیجنگ اور علاقائی ممالک کے مابین نفرت کے بیج بو رہا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے دورہ بھارت سے متعلق اپنے ردعمل میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ویبن نے کہا کہ پومپیو کے چین پر الزامات اور حملے کوئی نئے نہیں، یہ بے بنیاد الزامات ہیں جو اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ امریکہ ابھی تک نظریاتی تعصبات اور سرد جنگ کی ذہنیت میں ہی پھنسا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت اور امریکہ کے درمیان حساس سیٹلائیٹ ڈیٹا کی فراہمی کے حوالے سے ایک دفاعی معاہدہ ہوا ہے۔ معاہدے کے مطابق اس حساس ڈیٹا کی مدد سے بھارت اس قابل ہو جائے گا کہ وہ میزائلوں، ڈرونز اور دیگر اہداف کو درست اور بالکل ٹھیک ٹھیک انداز سے نشانہ بنا سکے۔

مزید پڑھیے

Most Popular