
راولپنڈی: باجوڑ ضلع میں پاک افغان بارڈر پر فائرنگ میں پاک فوج کے دو جوان وطن کی خاطر شہید ہو گئے، پاکستان نے افغان سرزمین سے حملے پر شدید احتجاج کیا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان بین الاقوامی بارڈر پر قائم پاک فوج کی چوکی پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی، پاک فوج نے فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے، دہشتگردوں نے افغان علاقے سے فوجی چوکی کو نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونیوالوں میں سپاہی جمال اور سپاہی ایاز شامل ہیں۔ 28 سالہ شہید سپاہی جمال مردان جبکہ 21 سالہ شہید سپاہی ایاز چترال کے رہائشی تھے۔


































