Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

اصغریہ تحریک اور اے ایس او کے سالانہ مرکزی کنونشن کورونا وبا کے باعث مؤخر

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے سالانہ مرکزی کنونشن کورونا وبا کی شدت اور سرکاری پابندیوں کے باعث مؤخر کر دئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے 26 تا 29 نومبر کو بھٹ شاہ ضلع مٹیاری میں منعقد ہونے والے سالانہ مرکزی کنونشن کورونا وبا کی شدت اور سرکاری پابندیوں کے باعث مؤخر کر دئے گئے ہیں، منسوخی کا اعلان مرکزی ذمہ داران نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کردہ پوسٹ کے ذریعے کیا، جس کے مطابق امسال سالانہ مرکزی کنونشن کے بجائے 3 روزہ ششماہی کنونشن منعقد کیا جائے گا، جس کی تاریخ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ نئے مرکزی صدر کے سالانہ انتخابات کیلئے یونٹس، اضلاع اور ڈویژنز کو مرکز سے رابطہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اصغریہ اسٹوڈنٹس کے 50 ویں سالانہ مرکزی کنونشن بعنوان ’’کربلا احیاء دین محمدی‘‘ اور اصغریہ تحریک کا 5ویں سالانہ مرکزی کنونشن بعنوان ’’فکر اصلاح‘‘ کے تمام انتظامات مکمل اور پوسٹرز، کارڈز، فائلز اور سالانہ کارکردگی رپورٹس پبلش کروائی جا چکی تھیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular