Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

اسلام آباد: جماعت اہل حرم کے زیراہتمام آٹھویں سالانہ خاتون جنت کانفرنس کا انعقاد

جامعہ نعیمیہ اسلام آباد میں جماعت اہل حرم کے زیراہتمام آٹھویں سالانہ خاتون جنت کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس سے پیر ڈاکٹر نور الحق قادری وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی، مفتی گلزار نعیمی، صاحبزادہ سلطان احمد علی سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت سخی سلطان باہو، سید ناصر عباس شیرازی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم، علامہ راجہ ناصر عباس سربراہ مجلس وحدت مسلمین، علامہ مفتی محمد شریف ہزاروی، سید ثاقب اکبر سربراہ البصیرہ، خواجہ مدثر محمود دربار عالیہ تونسہ شریف، آیت اللہ شیخ یعقوبی کے نمائندے شیخ ہادی حسین، فیصل کریم کنڈی مرکزی سیکریٹری اطلاعات پی پی پی نے خطاب کیا، جبکہ پیر عبید احمد ستی نے اختتامی دعا کروائی۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاندان رسالت وہ عظیم اور بےمثال گھرانہ ہے جس کی اطاعت میں دنیا و آخرت کی سرخروئی ہے۔ انسانیت کا معیار عقل ہے۔ عقل طبعی میلان سے دوری اور رب کائنات کی قربت کے حصول پر زور دیتی ہے اور جو کوئی خدا کی رضا کا متمنی ہے اسے خاتون جنت حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کو راضی رکھنا ہوگا۔ یہ وہ ہستی ہیں جو خالق دوجہاں کی رضا کا منشیٰ اور خیر کثیر ہیں۔ خاتون جنت کی ذات مبارکہ زندگی کے تمام پہلوؤں میں ہمارے لیے رول ماڈل ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular