خرطوم میں ہزاروں افراد کی ریلی، اسرائیل سے تعلقات ختم کرنےکا مطالبہ
خرطوم(نیوز ڈیسک) سوڈانی حکومت کے صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے، دارالحکومت خرطوم میں ہزاروں افراد نے نام نہاد امن معاہدہ کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی،مظاہرین نے اسرائیل سے تعلقات ختم کرنےکا مطالبہ کیا اور اسرائیلی پرچم بھی جلائے ، مظاہرین نے عبوری وزیراعظم عبداللہ حمدوک کے خلاف بھی نعرے بازی کی اور ان کی حکومت کی برطرفی کا مطالبہ کیا ،مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پراسرائیل سے تعلقات کا قیام غداری ، اسرائیل سے دوستی امریکی بلیک میلنگ، اسرائیل کو تسلیم کرنا جرم اور مسجد اقصیٰ کے ساتھ خیانت جیسے نعرے درج تھے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- اسرائیل کو تسلیم کرنے کیخلاف سوڈان میں مظاہرےF
اسرائیل کو تسلیم کرنے کیخلاف سوڈان میں مظاہرےF
-
Ilyas - فروری 11, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 12
- 0 minute read


































